YouVersion Logo
Search Icon

۳-یُوحنّا 1

1
تمہید
1مُجھ بزُرگ کی طرف سے
اُس پیارے گِیُس کے نام جِس سے مَیں سچّی مُحبّت رکھتا ہُوں۔
2اَے پیارے! مَیں یہ دُعا کرتا ہُوں کہ جِس طرح تُو رُوحانی ترقّی کر رہا ہے اُسی طرح تُو سب باتوں میں ترقّی کرے اور تندرُست رہے۔ 3کیونکہ جب بھائِیوں نے آ کر تیری اُس سچّائی کی گواہی دی جِس پر تُو حقِیقت میں چلتا ہے تو مَیں نِہایت خُوش ہُؤا۔ 4میرے لِئے اِس سے بڑھ کر اَور کوئی خُوشی نہیں کہ مَیں اپنے فرزندوں کو حق پر چلتے ہُوئے سُنوں۔
گِیُس کی تعریف
5اَے پیارے! جو کُچھ تُو اُن بھائِیوں کے ساتھ کرتا ہے جو پردیسی بھی ہیں وہ دِیانت سے کرتا ہے۔ 6اُنہوں نے کلِیسیا کے سامنے تیری مُحبّت کی گواہی دی تھی۔ اگر تُو اُنہیں اُس طرح روانہ کرے گا جِس طرح خُدا کے لوگوں کو مُناسِب ہے تو اچھّا کرے گا۔ 7کیونکہ وہ اُس نام کی خاطِر نِکلے ہیں اور غَیر قَوموں سے کُچھ نہیں لیتے۔ 8پس اَیسوں کی خاطِر داری کرنا ہم پر فرض ہے تاکہ ہم بھی حق کی تائِید میں اُن کے ہم خِدمت ہوں۔
دِیُتِرؔفِیس اور دِیمِیتِرؔیُس کی مذمّت
9مَیں نے کلِیسیا کو کُچھ لِکھا تھا مگر دِیُترِفِیؔس جو اُن میں بڑا بننا چاہتا ہے ہمیں قبُول نہیں کرتا۔ 10پس جب مَیں آؤُں گا تو اُس کے کاموں کو جو وہ کر رہا ہے یاد دِلاؤُں گا کہ ہمارے حق میں بُری باتیں بَکتا ہے اور اِن پر قناعِت نہ کر کے خُود بھی بھائِیوں کو قبُول نہیں کرتا اور جو قبُول کرنا چاہتے ہیں اُن کو بھی منع کرتا ہے اور کلِیسیا سے نِکال دیتا ہے۔
11اَے پیارے! بدی کی نہیں بلکہ نیکی کی پَیروی کر۔ نیکی کرنے والا خُدا سے ہے۔ بدی کرنے والے نے خُدا کو نہیں دیکھا۔
12دِیمِیتؔرِیُس کے بارے میں سب نے اور خُود حق نے بھی گواہی دی اور ہم بھی گواہی دیتے ہیں اور تُو جانتا ہے کہ ہماری گواہی سچّی ہے۔
اِختتامیہ سلام
13مُجھے لِکھنا تو تُجھ کو بُہت کُچھ تھا مگر سیاہی اور قلم سے تُجھے لِکھنا نہیں چاہتا۔ 14بلکہ تُجھ سے جلد مِلنے کی اُمّید رکھتا ہُوں اُس وقت ہم رُوبرُو بات چِیت کریں گے۔
15تُجھے اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔
یہاں کے دوست تُجھے سلام کہتے ہیں۔ تُو وہاں کے دوستوں سے نام بہ نام سلام کہہ۔

Currently Selected:

۳-یُوحنّا 1: URD

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in

YouVersion uses cookies to personalize your experience. By using our website, you accept our use of cookies as described in our Privacy Policy